تازہ ترین
آپریشن ردالفساد: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد:(11 جنوری 2019) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اور میوند میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں دہشتگردوں کےمشتبہ ٹھکانوں پرکی گئیں۔برآمدہتھیاروں میں سب مشین گنز،گرنیڈ،بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top