تازہ ترین
حیات آباد میں ایف سی پر خود کش حملہ، میجر سمیت 3 اہلکار شہید

حیات آباد میں ایف سی پر خود کش حملہ، میجر سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور: (17 جولائی، 2017) پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فرنٹیرکور کے میجر سمیت 3 اہلکار شہید  جبکہ  2 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

تفصیلات کے مطابق شہر کے پوش علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب فرنٹیر کور کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے اپنی بائیک ایف سی کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایف سی کے میجر جمال سمیت  تین  ایف سی کے تین اہلکار شہید جبکہ دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایدھی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

زخمی ایف سی اہلکاروں کی شناخت امیر جان شرافت شاہد احمد شاہ اور ہمایوں کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں میں دو کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ جنہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ دیگر زخمی حیات آباد میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: حیات آباد میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

پشاور: حیات آباد میں دھماکا، ایف سی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top