تازہ ترین
کے پی : کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

کے پی : کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور (13جنوری، 2018)خيبرپختونخواہ ميں تيل اورگيس کے نئے ذخائر دريافت ہوئے ہیں۔ یہ ذخائر کوہاٹ ميں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے جہاں کھدائی کے دوران 700بيرل تيل کا کنواں دریافت ہوا ہے۔

سی ای او کے پی آئل گیس کمپنی کےچيف ايگزيگٹيو رضی الدين  نے بھی نئےذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اسی مقام پر گيس کے مزید ذخائربھی موجودہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔سی ای او کے پی آئل گیس کمپنی کےچيف ايگزيگٹيو رضی الدين  نے بتا یا کہ 700 بیرل تیل کا نیا کنواں برآمد ہونےوالی جگہ پر اس وقت تلاش کا کام جاری ہے کیونکہ وہاں گیس کے مزید ذخائر بھی موجود ہیں جس کےلئے تیزی سے کام جاری ہے ۔انھوں نے بتایا پاکستان ميں تيل کی کل پيداوار کا 56 فيصد حصہ خيبرپختونخواہ فراہم کررہا ہےاگر وفاقی حکومت تعاون کرے تو پيداواری صلاحیت مزيد بڑھائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے دو ضلعوں میں گیس منصوبوں کی منظوری دے دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top