تازہ ترین
قومی سلامتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی بنانے کافیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی بنانے کافیصلہ

اسلام آباد(30اگست، 2017)قومی سلامتی کمیٹی نے قومی سالمیت کی ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ کمیٹی امریکی صدرکے پاکستان مخالف بیانات اور پالیسی کے تناظرمیں بنائی گئی ہے۔

قومی سلامتی کی ذیلی کمیٹی ملکی سالمیت کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کریگی۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے آئندہ سفارتکاروں کا اجلاس 5 ستمبر سے7 ستمبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں سفارتکاروں کے اجلاس کی تجاویز بھی شامل کی جائینگی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت 13ہویں قومی سلامتی کمیٹی کا  اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک کی اندورنی و بیرونی سیکیوریٹی صورتحال بالخصوص افغانستان اور جنوبی ایشیا کیلئے نئی امریکی پالیسی سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق متنازعہ بیان کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے مسلح افواج کی ترقیاتی منصوبہ بندی کابھی جائزہ لیا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے مستحکم دفاعی حکمت عملی اختیارکرنے کافیصلہ ہواہے۔۔اجلاس کے دوران ملک کی اندرونی و بیرون سیکیورٹی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اجلاس کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے؛

ڈالروں اور اقتدار کے لئے بار بار پاکستان کا مفاد بیچا،چوہدری نثار

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

Comments are closed.

Scroll To Top