تازہ ترین
فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی:(19 جون 2018) متحدہ پاکستان کے اہم رہنما فاروق ستار کے حلقے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی، متحدہ پاکستان کے رہنما طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے،ان کی جانب سے وکیل پیش ہوئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر احسان خان نے استفسار کیا کہ حلقے میں فاروق ستار پر دو ایف آئی آر درج ہیں اور وہ ان میں مفرور بھی ہیں، جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا، اسی بنا پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہی

دوسری جانب این اے 245 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فرخ نیاز تنولی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن ہے۔یاد رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 241، 245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یاد رہے کہ فاروق ستار رات گئے بہادرآباد دفتر جا پہنچے اور مل کر کام کرنے کا اعلان کیا، فاروق ستار نے کہا کہ صرف الیکشن نہیں بلکہ اس کے بعد بھی ایک رہنا ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سازشیوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا، ایم کیو ایم کسی ایک کی نہیں، سب کی ہے، انتخابات میں خلوص اور محنت کو دیکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دیں گے۔خیال رہے کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہوں گے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد خالد مقبول نے فاروق ستار کوساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

Comments are closed.

Scroll To Top