تازہ ترین
اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائیں گے

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائیں گے

اسلام آباد:( 14 اگست 2018)قومی اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے عہدو ں کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر بارہ بجے تک وصول کئے جائیں گے جبکہ ان کا انتخاب کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور انتخابی عمل سے پہلے کسی بھی وقت واپس لئے جاسکتے ہیں،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے انتخاب کل ہوگا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

دس اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے اسد قیصر جبکہ گورنر پنجاب کے لئے چوہدری محمد سرور کو نامزد کیا تھا،اس کا اعلان شاہ محمود قریشی نے کیا تھا، شاہ محمود قریشی نے کہنا تھا کہ اسد قیصر پانچ سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پانچ اگست کو اپوزیشن اتحاد نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے متحدہ مجلس عمل کا رکن ہوگا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

Posted by Abbtakk on Friday, August 10, 2018

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراسدقیصر اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی پہلے ہی جمع کراچکے ہیں،تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے قاسم سوری کو نامزد کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے۔ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن ہیں۔ قومی اسمبلی کو احسن طریقے سے چلائیں گے۔نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کی نمائندگی سے صوبے کا احساس محرومی دور ہوگا۔ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری تحریک انصاف کی ٹکٹ پر  پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدواروں خورشید شاہ اوراسد محمود نے بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کردیا

پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان اسپیکر کے الیکشن کے بعد کرنے کا مشورہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top