تازہ ترین
کسی کو بھی پاکستان میں پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، راحیل شریف

کسی کو بھی پاکستان میں پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان میں پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے این ڈی یو اسلام آباد کا دورہ کیااور وہاں شرکا سے خطاب میں اس عزم کو دہرایا کہ پاکستانی قوم متحد اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون و بیرون ملک شکست خوردہ دہشتگرد اور انکے ہمدرد بےچینی کا شکار ہیں اور وہ اب آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم سخت جان بن کر ابھری ہے اور متحد ہوکر مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top