تازہ ترین
پاکستانی حدود میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

پاکستانی حدود میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(17اکتوبر، 2017)ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں کسی قسم کی ڈرون کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستانی حدود کے اندر ڈرون حملوں کےحوالےسےخبریں بےبنیادہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

ترجمان نے بتایا افغان صوبوں پکتیااورخوست میں دہشتگردوں کےخلاف افغان اوراتحادی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں جبکہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔مختلف فضائی کارروائیوں اور ڈرون حملوں میں دہشتگردوں نے بھاری نقصان اٹھایاہے۔

انھوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی حدود میں کسی قسم کی ڈرون کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کاکہناتھا کہ پاک افغان سرحد کرم ایجنسی کے مقام پر پاک فوج بالکل الرٹ ہے جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلہ ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کرم ایجنسی: ڈرون حملےمیں 4مشتبہ افراد ہلاک

ڈرون حملے نتیجہ خیزثابت نہیں ہوسکتے، آرمی چیف

Comments are closed.

Scroll To Top