تازہ ترین
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:(08نومبر، 2018)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امریکا سے بات ہوئی ہے، امریکا کی جانب سے ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دی،بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کیا،دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم سے ملاقات ،جبکہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ سے امریکی پابندیوں سے متعلق بھی بات ہوئی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکا سے بات ہوئی ہے تاہم رہائی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہذا جب فیصلہ نہیں ہوا تو نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب تک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ ایک جذباتی معاملہ ہے، اس معاملہ کو خفیہ پردے میں نہیں اٹھایا گیا، اس معاملہ کے حوالے سے ڈیویلپمنٹس ہیں لیکن ابھی بتائی نہیں جاسکتی، اب بھی اس مسئلے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انیس نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، وزیرخارجہ نے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی تاہم عالمی برادری کشمیر میں بھارتی بربریت کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

 

ترجمان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ جاری کی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ جاری ہوئی، رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں محفوظ جگہ پر موجود ہے، میڈیا اس طرح کی خبروں سے پہلے تصدیق کر لیا کرے، آسیہ بی بی اب آزاد شہری ہیں، آسیہ بی بی عدالتی فیصلے کے بعد جہاں جانا چاہتی ہیں جا سکتی ہیں، آزاد شہری کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، آسیہ بی بی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست عدالت میں ہے اور قانونی طور پر اگر ان کو باہر جانے سے روکا جا سکتا ہے تو وزارت داخلہ بتا سکتی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کیا، دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے معاملے پر مصالحت کے لیے کام کررہا ہے تاہم اس معاملہ پر تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

یہ بھی پڑھیے

آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

آسیہ کیس کا فیصلہ کرنےوالے ججز کم عاشق رسول نہیں، چیف جسٹس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top