تازہ ترین
ن لیگ کو توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہوں گی، مریم نواز

ن لیگ کو توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہوں گی، مریم نواز

اسلام آباد(18نومبر،2017)مسلم لیگ ن کی رہنمااور سابق وزیراعظم کی دختر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں شیر ہی دھاڑے گا جبکہپ ن لیگ متحد ہے اوراسے توڑنے کی سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوگے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازقومی اسمبلی کے حلقے120کی یونین کونسل 62پہنچی تو کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک اسقبال کیاگیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلےکابٹن دبائیں

مریم نوازپارٹی رہنما عارف حمید سے ملاقات کے لئے ان کے دفتربھی گئی اور کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے ابتک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی طبعیت بہتر ہورہی ہے۔ این اے 120کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیےجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے،لوگ ڈرتے نہیں بات کرتے ہیں،خاتون رہنمانے استفسار کیا کہ جن72 لوگوں کی پارٹی چھوڑنے کی بات ہو رہی ہے وہ کہاں ہےان کاکہناتھا کہ انھیں ایسے کوئی لوگ نظر نہیں آرہے ہیں۔2018 میں شیر پہلے سے زیادہ زور سے دھاڑے گا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

سابق وزیراعظم کی دختر کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا لندن جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اب عوام کے مسائل کو حل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

مریم نواز کا عمران خان، پرویز مشرف کی ایک ساتھ تصویر کا ری ٹوئٹ

کوئی بھی عوامی طاقت اورغصےسےٹکرانے کی کوشش نہ کرے،مریم نوازکاٹوئٹ

Comments are closed.

Scroll To Top