تازہ ترین
بدین: دو گروہوں میں تصادم ،خواتین سمیت 9 افراد زخمی

بدین: دو گروہوں میں تصادم ،خواتین سمیت 9 افراد زخمی

بدین:(11 فروری 2019) صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں سومرو برادری کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ماتلی کے گاؤں صالح سومرو میں پیش آیا، جہاں دیرینہ تنازعے پر سومرو برادری کے دو گروہ آمنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے پر لاٹھی اور پتھروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ جگہ پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم پولیس کی جانب سے کسی شخص کو گرفتاری نہیں کیا جاسکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top