تازہ ترین
افغان قیادت پاکستان پر عالمی دباؤ میں اضافہ چاہتی ہے، نکی ہیلی

افغان قیادت پاکستان پر عالمی دباؤ میں اضافہ چاہتی ہے، نکی ہیلی

نیویارک: (18 جنوری 2018) امریکاسمیت سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے کابل کادورہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہناہے کہ افغان حکومت طالبان سےامن مذاکرات چاہتی ہے اور امن عمل میں شرکت کیلئے پاکستان پرعالمی دباؤ میں اضافے کے حق میں ہے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں نکی ہیلی نےکہا کہ افغانستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اسلام آبادکے رویے کے باعث انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ وہ استحکام کے بجائے عدم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر چودہ ارکان کے ساتھ گزشتہ ہفتے اور اتوار کے روز کابل کا دورہ کیا۔

سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ ہیلی نے کہا کہ افغان قیادت کا موقف ہے کہ اگر پاکستان نے عسکریت پسندوں کی حمایت جاری رکھی تو افغان عوام خود کو محفوظ تصور نہیں کریں گے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top