تازہ ترین
نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 48 رنزدرکار

نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 48 رنزدرکار

ابوظہبی: (6 دسمبر 2018) پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیئے نیوزی لینڈ کو مزید اڑتالیس رنز درکار۔ نیوزی لینڈ آج اپنی اننگ 26 رنز سے شروع کرے گا اور اس کے آٹھ کھلاڑی باقی ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن آخری سیشن میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو 74 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے ایک سو انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر دوسو ایک رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔اظہر علی نے 70 ویں ٹیسٹ میں اپنی 15 ویں سنچری 210 گیندوں پرمکمل کی۔ اسد شفیق نے 66 ویں ٹیسٹ میں اپنی 12 ویں سنچری کے لیے 255 گیندوں کا سہارا لیا۔ اظہر علی ایک سو چونتیس اور اسد شفیق ایک سو چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے پچیس رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سمر ویل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں 14 اوورز بیٹنگ کا موقع ملا، دن کا خاتمہ ہوا تو کیوی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے تھے۔ کین ولیم سن 14 اور سمر ویل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان کی برتری کے خاتمے کے لیے نیوزی لینڈ کو ابھی بھی 48 رنز درکار اور ان کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے

شرجیل خان نے پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی بالا آخر تسلیم کرلی

Comments are closed.

Scroll To Top