تازہ ترین
سندھ اسمبلی میں ارکان کی حلف برداری کا مرحلہ مکمل

سندھ اسمبلی میں ارکان کی حلف برداری کا مرحلہ مکمل

کراچی:(13اگست،2018) سندھ اسمبلی کے بھی نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے،اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغازپراسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ تمام نومنتخب ارکان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسی اسمبلی نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔ یہی وہ اسمبلی ہے جس میں قائداعظم محمد علی جناح نے گورنر جنرل کا حلف لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

کارروائی کے باقاعدہ آغازپرانہوں نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، پچپن ارکان نے اردوجب کہ بعض نے سندھ اورانگریزی زبان میں حلف لیا، اس موقع پرمہمانوں کی گیلری میں شدید نعرے بازی ہوئی۔

تقریب حلف برداری کے بعد اسپیکر نومنتخب ارکان اسمبلی کو حروف تہجی کے اعتبار سے رجسٹر پر حاضری لگانے کی ہدایت کی ،اسمبلی میں ارکان کے رجسٹر پر دستخط کرنے کا عمل جاری ہے۔

 اہم شاہراہوں پر دو گھنٹے سے ٹریفک جام

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے باعث شہر کے اہم علاقوں گورنر ہائوس، سپریم کورٹ، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی کی اطراف ٹریفک جام ہوا ہے۔ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی پیدل اسمبلی پہنچے۔

یاد رہے کہ  سندھ اسمبلی کا ایوان ایک سو اڑسٹھ ارکان پرمشتمل ہے لیکن ایک سو چونسٹھ ارکان نے حلف اٹھایا ہے جب کہ ایک رکن پیر فضل شاہ نے قومی اسمبلی کی نشست سےحلف اٹھایا ہے، ذوالفقار علی شاہ اور تھر پارکر سے رزاق راہموں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جب کہ پی ایس 87 پر ٹی ایل پی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔

پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلٰی، آغا سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلٰی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایم کیو ایم پاکستان سے اسپیکر اور جی ڈی اے سے ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار لئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلٰی کیلئے مشترکہ امیدوار تحریک انصاف سے لایا جائے گا۔

اس سے قبل آج خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا،اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر کی غیر موجودگی میں  پریذائیڈنگ افسراورنگزیب نلوٹھانے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس موقع پر خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کراجلاس میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے پہلے واک آوٹ بھی کیا،اس وقت ۔نئے ممبران سے دستخط لیے جا رہے ہے۔اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے چارسوجوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مہمانوں کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین دو تہائی اکثریت میں خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے ہیں، یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسوات سے صوبائی اسمبلی سے منتخب ہونے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوارنامزد کیا ہے۔حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اور شیڈول کا اعلان ہوگا۔ شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گیارہ اگست کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کیا ہے جبکہ شہرام خان ترکئی کو سینیر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدا ن دیا جائے گااس کے علاوہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے۔

اس سے قبل آٹھ اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کے باعث یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ جبکہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے محمود خان کا نام تجویز نہیں کیا، پرویز خٹک

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اہم اجلاس 13 اگست کو طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top