تازہ ترین
ڈک ورتھ لوئس قانون :کیویز کے خلاف پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

ڈک ورتھ لوئس قانون :کیویز کے خلاف پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

نیلسن(9 جنوری 2018)ڈکورتھ لوئس قانون پاکستان کی جیت میں پھر رکاوٹ بن گیا اور اسے میزبان ملک نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری شکست دے دی ہے۔

کیویز نے شاہینوں کو 8 وکٹوں سے شکست دی، میزبان ٹیم کے بلے بازوں مارٹن گپٹل 85رنز اور راس ٹیلر44رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں 

کیوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کے باعث میچ کو مختصر کردیاگیاتھا ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 22 اووروں میں 151رنزدرکارتھے۔

جس وقت میچ روکا گیا نیوزی لینڈپاکستان کے ہدف تعاقب میں 64رنز بنا چکاتھا۔ جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہتھے۔منرو0اورکپتان کین ولیمسن19رنزپرپویلین لوٹے.

اس سے قبل پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے247 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں  سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قوی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔ 108رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 5کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے اور اپنے ون ڈے کیریئر کے 6 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

آٹھویں وکٹ پر فاسٹ بولر حسن علی اور شاداب خان نے 70 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی۔ حسن علی نے31 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے 52 رنز بنائے۔  کیویز کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹوڈ ایسٹل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرایک روزہ میچ 13جنوری کو ڈونیڈین کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کھیلاجائےگا۔

پاکستان کےلیے تیسرے میچ میں آر پار کی صورتحال ہوگئ ہے، جوکہ تیسرامیچ ہارنے کی صورت میں سیریزبھی ہارجائےگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top