تازہ ترین
نیا سال پاکستان کی ترقی، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، ایاز صادق

نیا سال پاکستان کی ترقی، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، ایاز صادق

اسلام آباد(31دسمبر، 2017) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018 پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

اسپیکرایازصادق کاکہناتھا کہ 2018 کا سورج پاکستان کی تر قی،عوام کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہوگا جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کے دن گنے جا چکے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا قوم پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان پر امن جنوبی ایشیاء کیلئےپر عزم ہے ۔ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے بھی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

دہشت گردی سے پاکستان کو 120ارب ڈالرکا نقصان ہوچکا، ایاز صادق

میں نے خطرے کی بو سونگھ لی تھی، سردار ایاز صادق

Comments are closed.

Scroll To Top