تازہ ترین
ساہیوال واقعے کی دلخراش ویڈیو نے کٹھا چٹھا کھول دیا

ساہیوال واقعے کی دلخراش ویڈیو نے کٹھا چٹھا کھول دیا

ساہیوال:(20 جنوری 2019) شہری کی جانب سے ساہیوال واقعے کی بنائی گئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے تمام دعوؤں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ساہیوال واقعے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے پہلے گاڑی کو ہٹ کیا جاتا ہے، جس کے باعث گاڑی بیریئر سے ٹکراجاتی ہے۔

موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے گاڑی سے بچوں کواتارا جس کے چند سیکنڈز بعد اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی جب کہ گاڑی میں ذیشان اور مہرخلیل کی جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں نے گاڑی سے کوئی سامان نہیں نکالا اور نہ ہی سی ٹی ڈی ٹیم پر کسی موٹرسائیکل سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ فائرنگ کرنے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی سے پہلے تینوں بچوں کو اتار کر سرکاری گاڑی میں منتقل کیا اور پھر ساتھ لے گئے۔

واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال میں کارروائی کے بعد سی ڈی ٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top