تازہ ترین
اینی میٹڈ مووی ’’دی نٹ جاب 2‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

اینی میٹڈ مووی ’’دی نٹ جاب 2‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجیلیس: (14 جولائی 2017) ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی ’’دی نٹ جاب ٹو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

اینی میٹڈ فلم دی نٹ جاب نے 2014ء میں شائقین کے دل جیت لیے تھے، جس کے بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اینی میٹڈ مووی ’’دی نٹ جاب ٹو‘‘ کی کہانی ایک بار پھر نٹ کھٹ شرارتی گلہریوں کے گرد گھومے گی، جنہیں سارے جانوروں کو شہر کے سفاک میئر سے بچانا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فلم کے نمایاں کرداروں پر پس پردہ  آواز دینے والوں میں جیکی چین، وِل آرنیٹ، مایا روڈولف، اسابیلا مونر، بوبی موئنی ہان اور کیتھرین ہائی شامل ہیں۔

جانوروں کے گرد گھومتی یہ دلچسپ داستان رواں برس 11 اگست کو بڑے پردے پر بیان کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

تھرل سے بھرپور فلم ’’کلنگ گراؤنڈ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

مائکل جیکسن کا میوزک البم وفات کے 8 سال بعد ریلیز

مائکل جیکسن کا میوزک البم وفات کے 8 سال بعد ریلیز

Comments are closed.

Scroll To Top