تازہ ترین
قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

اسلام آباد: (11 اگست،2018) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے، جہاں اسپیکر قومی اسمبلی نو منتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیںگے،حلف برداری کے بعد اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اورقائدایوان کاانتخاب عمل میں آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کوقائدایوان کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حزب اختلاف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف کواپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیاہے،حزب اختلاف نے خورشید شاہ کو اسپیکرکے عہدے کیلئے بھی نامزد کیاہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔

دوسری جانب قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنر نے نئی منتخب صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کو صبح دس بجے پشاور میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے نئے منتخب ارکان اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی ایوان کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور صوبے کے وزیراعلی کا انتخاب بھی کریگی۔

آج پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے اسد قیصر جبکہ گورنر پنجاب کے لئے چوہدری محمد سرور کو نامزد کردیا ہے۔

 بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مشاورت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر پانچ سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

Posted by Abbtakk on Friday, August 10, 2018

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چوہدری سرور سیاسی استحکام کیلئے بہترین کام کریں گے، کیونکہ وہ پہلے بھی گورنر پنجاب اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور اپنے آئینی کردار سے واقف ہیں۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا اعلان عمران خان کریں گے۔ انہوں نے کہا 13 اگست کو ارکان قومی اسمبلی اور اتحادیوں کو مدعو کر رہے ہیں، ایم کیو ایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ ممبران کو ارکان قومی اسمبلی سے رابطے کیلئے ذمہ داریاں سونپی ہیں، پرویز خٹک کے پی اور فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے میں ہوں گے، سندھ سے عارف علوی ارکان قومی اسمبلی سے رابطےمیں رہیں گے، مغربی پنجاب سے چوہدری سرور، مشرقی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی سے شفقت محمود رابطہ میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا امید ہے پورا پارلیمانی عمل احسن طریقے سے سر انجام ہوگا۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی امیدوار ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں اور (ق) لیگ کے ساتھ مل کر پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس موقع پر شاہ محمود قریشی حمایت کرنے پر مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید بتایا کہ کل کراچی میں پیر پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر جی ڈی اے نے مکمل اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ووٹ رازداری کیس میں عمران خان کی معافی قبول

آج بلوچستان کی پاریمانی پارٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں، فواد چوہدری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top