تازہ ترین
کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

کوئٹہ:(14 دسمبر 2018)سول ہسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹاون کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیورو سرجن شیخ ابراہیم خلیل کو گذشتہ روز اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ نجی ہسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹاون جا رہے تھے،ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی ان کے گھر کے قریب سے مل گئی، جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اہل خانہ کے مطابق کل شام ان سے فون پر رابطہ ہوا تھا، مگر اب نمبر بند جارہا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، انہوں نے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی جلد بحفاظت بازیاب کرائے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب ان کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: کسٹم کا ٹرین پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ: مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top