تازہ ترین
نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی

اسلام آباد: (26 ستمبر 2018) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے سولہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی، بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی،تاہم نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی، فیصلے کے بعد صارفین سے اگست کے بل میں 16 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔

گذشتہ روز وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر توانائی عمر ایوب نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔ اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ پانچ سال کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلز کی 100 فیصد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ وزیراعظم کے سپرد کردیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top