تازہ ترین
نوازشریف کو نہ این آراو ملے گا نہ وہ کوئی دباؤ ڈال سکیں گے، عمران خان

نوازشریف کو نہ این آراو ملے گا نہ وہ کوئی دباؤ ڈال سکیں گے، عمران خان

اسلام آباد:(8اگست،2017)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کو جمہوری آمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کا سب کچھ ختم ہو گیا ہے جبکہ انھیں نہ اب کوئی این آر او ملے گا نہ وہ  کوئی دباؤ ڈال سکیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاست نہیں کی بلکہ ایک مافیا کیخلاف جنگ کی ہے جبکہ پارٹی کی جدوجہد اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

ملکی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عدالت نے ایک جمھوری آمر کےخلاف فیصلہ دیا ہے جس کے بعد نواز شریف کا سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔ انھوں نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ اس نے کونسا کارنامہ انجام دیا ہےجو سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔پی ٹی آئی قائد نے کہا کہ ن لیگ کو نیب سے ڈرلگ رہا ہے اور یہ این آراومانگ رہے ہیں۔ عمران کا کہناتھا کہ ان کے کارواں احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ ان کی حکومتیں وفاق اورپنجاب میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے  کارواں نکالنے پرنواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اورفوج کے ادارے بچے تھے جنھیں  بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ  نواز شریف کی اربوں روپے کی چوری اور کرپشن رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے مگر یہ عدالت کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔جبکہ ن لیگ والے اس مارچ میں بےنقاب ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے بتایا کےپارٹی نے آئندہ انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ کپتان نے تیرہ اگست کو راولپنڈی میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نواز شریف چوری پکڑے جانے پر فوج، عدلیہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، عمران خان

عائشہ گلالئی کی بہن پر تنقید سے گریز کیا جائے، عمران خان کی ہدایت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top