تازہ ترین
نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات، علاج معالجے اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات، علاج معالجے اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: (14 مارچ 2019) سابق وزیراعظم نواز شریف سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ طبعیت کی ناسازی کے باعث نواز شریف آج بھی پارٹی کارکنان سے ملاقات نہ کر سکے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے نوازشریف سے ان کے علاج معالجے اور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی، جبکہ مریم نواز اپنے والد کیلئے دوپہر کا کھانا بھی لے کر آئیں۔

دوسری جانب آج بھی لیگی کارکنان کثیر تعداد میں اپنے قائد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے مگر اس بار بھی انہیں مایوسی کا سامنا ہی کرنا پڑا۔ نواز شریف نے طبعیت کی ناسازی کے باعث کسی کارکن سے ملاقات نہیں کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top