تازہ ترین
نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات

نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات

لاہور: (17 فروری 2019) نواز شریف سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مریم نواز نے ملاقات کی۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کے مطابق نوازشریف کی صحت تسلی بخش ہے۔ انہیں علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

لاہور کے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج معالجہ جاری ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کمر کی تکلیف کے باعث بیلٹ باندھ کر اسپتال پہنچے۔ جبکہ مریم نواز دوپہر کا کھانا لے کر اسپتال پہنچیں۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف اور مریم نواز نے نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی طبعیت ٹھیک ہے۔ نواز شریف کا پی آئی سی اور سروسز سمیت پرانا  ڈیٹا موصول ہوگیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کا ایک بار پھر ٹروپ آئی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے  لوکل پرچیز کے ذریعے ٹروپ آئی ٹیسٹ کٹ بھی خریدی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top