تازہ ترین
شریف خاندان کی  جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کئے جانے کا امکان

شریف خاندان کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کئے جانے کا امکان

اسلام آباد :(16 جولائی 2018) احتساب عدالت کی جانب سے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے سیاسی بقا کے لیے آج ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا امکان ہے، نواز شریف نے وکالت نامے پر دستخط کردیئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نوازشریف، کیپٹن(ر)صفدر اور مریم نواز تینوں کی الگ الگ اپیلیں فائل کی جائیں گی، اپیل دائر ہونے کی صورت میں پیر کو اپیل پر سماعت کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ نیب آرڈینس کے تحت احتساب عدالت سے سزا کیخلاف اپیل کیلئے دس دن کا وقت ہوتا ہے،اپیل نہ کرنے پر دس سال کیلئے نااہل ہوجاتے، اب نوازشریف کو پیر تک اپیل دائر کرنے کا حق ہے۔واضح رہے کہ چھ جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادئی تھی، فیصلے کے تحت ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ لندن میں موجود ایون اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،واضح رہے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ کی گذشتہ سال اٹھائیس جولائی کے فیصلے پر عدالتی حکم پر دائر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اب اڈیالہ جیل میں ہوگی

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اب اڈیالہ جیل میں ہوگی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top