تازہ ترین
عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے، نواز شریف

عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد:(22 نومبر 2017) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہییں، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں کے باوجود قوم کی خدمت کی، ہماری انتھک کوششوں کے باعث ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور جی ڈی پی کی شرح سےتین سے چھ فیصد تک اوپر چلی گئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، پانامہ کی بجائے اقامہ پر سزادی گئی ہے ،ان تمام الزامات کے باوجود قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں مگر عمران خان،جہانگیر ترین اور علیم خان ملوث ہیں ان کے خلاف کیسز کا کوئی پتہ نہیں ہے، واضح ہوگیا ہے کہ ہمارے لئے اور دوسروں کے لئے الگ الگ پیمانے ہیں اس طرح کے معاملات میں عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے ۔اس سے قبل نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو عدالتی احاطے میں انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات کی، صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آج آپ آ گئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں کیسے کیسے دور سے ہم گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کیس کی سماعت شروع

عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکالی جاسکتی، مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top