تازہ ترین
قومی اسمبلی میں قائدایوان کاانتخاب کل ہوگا

قومی اسمبلی میں قائدایوان کاانتخاب کل ہوگا

اسلام آباد:( 16اگست 2018) اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد کل قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کااعلان نئے منتخب سپیکر اسدقیصر نے کیا،انہوں نے کہا کہ قائدایوان کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہردوبجے تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں،اسپیکر امیدواروں یا اُن کے تجویز کنندگان اورتائیدکنندگان کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا۔قائدایوان کاانتخاب قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط دوہزارسات کے تحت ڈویژن کے ذریعے ہوگا۔

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام تھے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر آئندہ پانچ سالوں کیلئے قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اسد قیصر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے 176 ووٹ ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر تین سو تیس ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے 222 منظور جبکہ آٹھ مسترد ہوئے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

کل ہی عمران خان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکٹر درشن نے جمع کروائے۔عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئےخیال رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے۔ اگر قائد ایوان کیلئے امیدواروں کی تعداد دو یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی، نوازشریف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top