تازہ ترین
قومی اسمبلی کا برآمدات میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

قومی اسمبلی کا برآمدات میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے روپے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود برآمدات میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی آف پاکستان کی تنظیم نو پر حکومتی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کوبتایا گیا کہ حکومت اقدامات کے باعث درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم نوید قمر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے روپے کی قمیت میں نمایاں کمی کرنے کے باوجود برآمدات میں اضافہ معمولی ہے۔

انہوں نے وزات تجارت کو ہدایت کی کہ اصل حقائق آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں۔

 سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے بتایا کہ اسٹیٹ لائف کمپنی کا مارکیٹ شیئر دس سالوں میں اکسٹھ فیصد سے کم ہو کر اٹھائیس فیصد رہ گیا ہے۔ کمپنی میں ڈمی ایجنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے منافع کم ہوا۔ کمپنی کے منافع میں کمی کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اسے شاہانہ طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ متعدد بار متعلقہ اتھارٹیز کو اخراجات کم کرنے کا کہا گیا لیکن کسی نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔

قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے معاملے پر سب کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top