تازہ ترین
ای سی ایل معاملے پر وفاقی حکومت توہین عدالت کررہی ہے، ناصر حسین شاہ

ای سی ایل معاملے پر وفاقی حکومت توہین عدالت کررہی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی:(11 جنوری 2019)صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالے گئے،یہ توہین عدالت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزرا کی جانب سے کی جانے والے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی حکومت ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے ، سپریم کورٹ کے حکام کے باوجود ای سی ایل سے نام نہ نکالنا زیادتی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور فریال تالپور کیلئے الگ الگ قانون کیوں،وزیراعظم کی ہمشیرہ کیخلاف بھی جے آئی ٹی بننی چاہیئے، اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس نے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موخر کیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top