تازہ ترین
کراچی: نیب کی سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی کے خلاف تحقیقات مکمل

کراچی: نیب کی سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی کے خلاف تحقیقات مکمل

کراچی: (20 جنوری 2018) نیب نے سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں۔تحقیقات میں جی ایم قریشی کی اسی کروڑ سے زائد مالیت کے بنگلوں سمیت اربوں روپے کی املاک کا پتہ لگالیا گیا۔

کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔کرپشن میں چاہے سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران ملوث ہو یا نجی کمپنی کے افراد نیب کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ نیب نے محکمہ ریلوے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا پتہ لگالیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کے صرف کراچی میں 80 کروڑ سے زائد مالیت کے بنگلوں سمیت اربوں رپے کی املاک کا پتہ لگالیا گیا ہے۔

نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں ان کے خلاف ریفرنس تیاری کے مرحلے میں ہے۔ ریفرنس تیار ہوتے ہی سابق ڈی جی ریلوے کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ سابق ڈی جی ریلوے جی ایم قریشی کے ڈیفنس میں اسی کروڑ سے زائد مالیت کے چھ بنگلے، پلاٹ اور دیگر اثاثے ہیں۔

دوسری جانب جی ایم قریشی نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ املاک غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے نہیں بلکہ ان کے بیٹے کی جانب سے دی گئی رقم سے خریدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سال 2017 اور پاکستان ریلوے کی کارکردگی

لاہور ہائیکورٹ: ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر چیئرمین ریلوے طلب

Comments are closed.

Scroll To Top