تازہ ترین
آمدن سےزائد اثاثے بنانے کا کیس:وزیرخزانہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

آمدن سےزائد اثاثے بنانے کا کیس:وزیرخزانہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:(17اکتوبر، 2017)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس پر سماعت آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔

استغاثہ کے 2 گواہ مسعود غنی اور عبدالرحمان گوندل کل اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ مقدمے کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔

خواجہ حارث گواہان پر جرح کریں گے ،اب تک نیب کی جانب سے لائے گئے تین گواہان کے بیانات ریکارڈ ،اور جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

نیب کی جانب سے28 گواہان کی فہرست جاری کی گئی تھی،گزشتہ سماعت پر گواہ طارق جاوید نے تین صفحات پر مشتمل ای میل کا ریکارڈ پیش کیا جسکو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

گزشتہ سماعت پرملزم اسحاق ڈار کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواست کو بھی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے ، آج استغاثہ کے ایک گواہ طارق جاوید پر جرح مکمل کی گئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ویڈیودیکھنےکےلیے پلے کابٹن دبائیں

گزشتہ سماعت دو حصوں میں ہوئی تھی صبح نو بجے ہونے والی سماعت میں اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کے جج بشیر احمد نے کیس کی سماعت بارہ بجے تک کے لئے ملتوی کی۔ اسی دن وزیر خزانہ کے ونئیر وکیل کی حاضری اپنے موکل کےلیے حاضری سے استثنی کی استدعا کوعدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ تمام کارروائی ملزم کے سامنے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کہیں ایسا نہ ہو ملزم بعد میں کارروائی پر اعتراض کرے۔

یہ بھی پڑھیے:

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی

اثاثہ جات کیس : اسحاق ڈار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 12 بجے تک ملتوی

Comments are closed.

Scroll To Top