تازہ ترین
فلیگ شپ ریفرنس: سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کو نوٹس جاری

فلیگ شپ ریفرنس: سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکی پراسیکیوشن ٹیم فلیگ شپ ریفرنس کی دستاویزات لے کر احتساب عدالت پہنچی، دستاویزات کی اسکروٹنی کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےمختصرسماعت کی،اورسماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری کئے، جن میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بیٹے فلیگ شپ ریفرنس میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں سولہ آف شور کمپنیاں بنا کر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلبی کے سمن جاری کئے۔دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نےفلیگ شپ ریفرنس کی اضافی دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے، جبکہ فلیگ شپ ریفرنس کی تکنیکی خامیاں دور کر کے ریفرنس گزشتہ روزجمع کرا دیا گیا تھا،اس کے علاوہ لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز،اور اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنسز جمع ہونا باقی ہیں۔ترجمان نیب نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفیر بنایا جارہا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس حوالے سے رپورٹس بے بنیاد ، غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی اس لئے چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دوبارہ ریفرنسز دائر

نیب شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز آج دائر کرے گا

 

Comments are closed.

Scroll To Top