تازہ ترین
نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے گھر پر نوٹس چسپاں

نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے گھر پر نوٹس چسپاں

لاہور: (22ستمبر،2017) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹسز چسپاں کردئیے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک نوازشریف اور اسحاق ڈار کوئی بھی جائیداد نہیں بیچ سکتے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر نوازشریف اور اسحاق ڈار کو طلبی نوٹس جاری کئے ہیں۔ نوازشریف کو بھیجا جانے والا نوٹس ان کی رہائش گاہوں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا پر چسپاں کئے گئے ہیں اور اس نوٹس میں نوازشریف کی صاحبزای مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے نام نوٹس پر درج ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو گلبرگ ایچ بلاک میں بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک نوازشریف اور اسحاق ڈار کوئی بھی جائیداد نہیں بیچ سکتے۔ نیب نے پراپرٹی کی خرید و فروخت روکنے کے لئے ایل ڈی اے، محکمہ ایکسائز، ڈی سی او اور ایس ای سی پی کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے

پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر ہوچکے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود بھی شریف خاندان اور اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جب کہ عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردیئے ہیں۔

نیب کے مطابق نوٹس کی کاپیاں چیئرمین ایس ای سی پی ، ڈی جی ایکسائز پنجاب ،ڈی سی لاہور اور تمام بینکوں سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھجوادی گئیں۔واضح رہےکہ شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنس دائر کیے گئے ہیں جو لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں سے متعلق ہیں جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر ریفرنس بنایا گیا ہے، نیب نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کر دیئے

نیب کاشریف خاندان کی جائیدادوں کی منتقلی،فروخت روکنے کےلیےاحکامات

Comments are closed.

Scroll To Top