تازہ ترین
اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعےوطن واپس لانےکاعمل روک دیاگیا

اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعےوطن واپس لانےکاعمل روک دیاگیا

اسلام آباد: (28 دسمبر 2017)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے بعد نیب نےاسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں کارروائی روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے بعد اسحاق ڈارکے خلاف کارروائی روک دی ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا عمل بھی روک دیاگیا ہےاور یہ معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ کیاہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کاروائی روک دی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعےوطن واپس لانےکافیصلہ کیاتھا، تاہم اسلام آبادہائی کورٹ نےاسحاق ڈارکے خلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار بطور ملزم اب تک سات مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 14 نومبر کو عدم حاضری پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 21 نومبر کو مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور ملزم جبکہ 11 دسمبر کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نیب اسحاق ڈار کے وارنٹ کے اجراء کیلئے آئندہ ہفتے سینیٹ کو خط لکھے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top