تازہ ترین
سراج الحق کا چیئرمین نیب کے تقررکا اختیارحکومت اور اپوزیشن سے واپس لینے کا مطالبہ

سراج الحق کا چیئرمین نیب کے تقررکا اختیارحکومت اور اپوزیشن سے واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017)جماعت اسلامی کے امیر نے چیئرمین نیب کے تقرر کا اختیارحکومت اور اپوزیشن سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عہدے کے لئے تقرری چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چاروں صوبائی چیف جسٹس سے ملکر کریں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشورے ہورہے ہیں ، عدل کے تقاضے کے تحت غیرجانبدارآدمی کی چئیرمین نیب تقرری کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے اس اختیار کو واپس لیا جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کا تقرر چیف جسٹس کو کرنا چاہیئے یا پھر چاروں صوبائی چیف جسٹس کی مشاورت سے اسے مکمل کیا جانا چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کا معاملہ صرف نواز شریف کیخلاف کارروائی سے حل نہیں ہو گا،اعلیٰ عدلیہ تمام آف شور کمپنیاں بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگ تنگدستی، مفلسی اور غربت کی وجہ سے مر رہے ہیں اور اشرافیہ ملکی وسائل لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ معاشی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ ملکی وسائل لوٹنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔

یہ بھی پڑھئے

سراج الحق کا پاناما میں شامل ججز اور بیورو کریٹس کے احتساب کا مطالبہ

کرپشن کےخلاف جہاد کے پہلے شکار نواز شریف ہیں: سراج الحق

Comments are closed.

Scroll To Top