تازہ ترین
کرپشن الزامات: بلوچستان رکن اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ گرفتار

کرپشن الزامات: بلوچستان رکن اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ گرفتار

کوئٹہ: ( 06 فروری، 2018) نیب بلوچستان نے کرپشن الزامات میں ایم پی اے میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے موجودہ ایم پی اے اور سابق وزیر خوراک بلوچستان میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نیب کے مطابق سابق وزیر خوراک نے محکمے کی سفارشات کے برخلاف بُری ساکھ کے حامل گریڈ چھ کے منظورِ نظر ملاز م کو انچارج پی آر سی سینٹر سریاب تعینات کروایا، اس دوران وزیر خوراک کی آشیرباد سے 65 ہزار گندم کی بوریاں غبن کر کے قومی خزانے کو تقریبا 28 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

ملزم کو گرفتار کر کے نیب بلوچستان جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل احتساب عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

چیئرمین نیب کا بلوچستان کے صوبائی وزیر عبید جان کے خلاف انکوائری کا حکم

کوئٹہ: نیب بلوچستان، کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top