تازہ ترین
پاناما فیصلہ :نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

پاناما فیصلہ :نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (31جولائی،2017،آفتاب چوہدری)پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے نیب نے نواز شریف اور بچوں کے خلاف چار ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے ، یہ ریفرنسز لندن فلیٹس، عزیزیہ اور ہل میٹل سٹیل مل ،آف شور کمپنیوں اور اسحاق ڈار کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق دائر کئے جائیں گے، چاروں ریفرنس چھ ہفتے کے دوران نیب راولپنڈی میں دائر ہوں گے ۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے دوران پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف، حسن نواز،حسین نواز،مریم نواز،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں چھ ہفتوں کے دوران نیب راولپنڈی،اسلام آباد میں چار ریفرنس دائر کئے جائیں گے ۔ ریفرنس جے آئی ٹی کی جانب سے حاصل کردہ دستاویزات کے علاوہ ایف آئی اے اور نیب کے پاس موجودہ کیسز کے مواد کی بنیاد پر دائر کئے جائیں گے ۔

جبکہ ریفرنسز کی تیاری کے عمل کے دوران جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران باہمی قانونی معاونت کے ذریعے حاصل ہونے والا مواد بھی بروئے کار لایا جائے گا ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

نیب کے ترجمان کے مطابق پہلا ریفرنس لندن فلیٹس، دوسرا ریفرنس، عزیزیہ سٹیل کمپنی اور ہل میٹل کمپنی کے قیام، تیسرا ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا گراف نو میں درج کردہ کیپیٹل ایف زیڈ ای سمیت16 آف شور کمپنیوں اور چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق دائر کیا جائے گا ۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریفرنسز تیار کرنے کے تمام عمل کو پیشہ وارانہ طریقے سے مکمل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے:

سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی ارکان کی تعریف

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دے دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top