تازہ ترین
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج کیا جائے گا

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج کیا جائے گا

اسلام آباد: (15 اگست 2018) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح 10 بجے اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری، متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

جمعرات کو قومی اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے قاسم سوری، اپوزیشن کی جانب سے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری اور اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل ہوگادوسری جانب نو منتخب پنجاب اسمبلی کا پہلااجلاس بھی آج ہوگا جہاں نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے انتخاب جمعرات کو ہوگا۔

اجلاس میں ممکنہ طور پر 297 میں سے 287 ارکان حلف اٹھائیں گے۔ وزارت قانون کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیے جانے کیلئے گورنر پنجاب کو سمری بھجوائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے جبکہ پانچ نشستیں قومی اسمبلی میں ارکان کے جانے کے باعث خالی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اتحادی مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کو گرین سنگل دے رکھا ہے۔واضح رہے کہ 13 اگست کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اسمبلی کیلئے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کیا اور قرعہ دوست مزاری کے نام نکلا، دوست محمد مزاری پی پی 297 راجن پور سے کامیاب ہوئے تھے، دوست محمد مزاری اس سے پہلے دوہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔تحریکِ انصاف پہلے ہی اسپیکر کے منصب پر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کو نامزد کر چکی ہے، یوں وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا امتزاج بنایا گیا ہے۔ادھر خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔اسپیکر کیلئے 2 اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے 2 امیداروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں اور حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کی اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کیلئے مشتاق غنی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے محمود جان کو نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اے این پی کے لائق خان اسپیکر اور (ن) لیگ کے جمشید مہمند ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

متحدہ مجلس عمل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کردیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top