تازہ ترین
قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

ویب ڈیسک:(13اگست،2018)پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو گا، اسپیکر ایاز صادق نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے جبکہ تحریک انصاف کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ، انہیں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی اور پارلیمنٹ میں مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اوراسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، نومنتخب ار کان حلف لینے کے بعد فردا فردا سپیکر کی دعوت پر حروف تہجی کے اعتبار سے رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے، انتخاب 15 اگست کو ہو گا جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا، نومنتخب ارکان کی اجلاس میں شر کت، حلف برداری، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیا جانے والا کارڈ لازمی ہو گا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

نومنتخب ارکان کے کوائف اکٹھا کرنے اور کارڈ کے اجرا کیلئے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2 میں خصوصی سہولت مرکز قائم کر دیا گیا، جو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہا، اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر رکن کو مہمانوں کے لئے 2 گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہر اجلاس سے ایک روز پہلے اپنے مہمانوں کے نام، شناختی کارڈ اور گاڑی نمبرفراہم کریں بصورت دیگر ان کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی نئے چہرے پہلی مرتبہ اسمبلی میں حلف لیں گے، بلاول بھٹو کو زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جایاجائیگا، سابق صدر آصف زرداری بھی حلف اٹھائیں گے، بختاور اور آصفہ بھٹو بھی حلف برداری دیکھنے قومی اسمبلی آئیں گی، تحریک انصاف نے عمران خان کوقائدایوان کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حزب اختلاف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ جبکہ تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر کے لئے نامزد کیا ،تحریک انصاف تا حال ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی جبکہ متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسد محمود کے بیٹے کو نامزد کیا ہے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے 164 نومنتخب ارکان بھی آج حلف اٹھائیں گے ،جن میں پیپلزپارٹی 97 ، تحریک انصاف30 ، ایم کیوایم پاکستان 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک کے 3 ارکان شامل ہیں،پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلٰی، آغا سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیاہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلٰی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اپوزیشن رہنماؤں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایم کیوایم پاکستان سے اسپیکر اور جی ڈی اے سے ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار لئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلٰی کیلئے مشترکہ امیدوار تحریک انصاف سے لایاجائے گا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس بھی آج ہو گا ، نومنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے گورنر نے آئین کے آرٹیکل 53 اور127 کے تحت سردار اورنگزیب نلوٹھا کوپریذائیڈنگ افسرمقرر کر دیا، جو سپیکرکی غیرموجودگی میں نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے ، نامزدسپیکراسدقیصر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کے 250 نومنتخب اراکین کی رجسٹریشن مکمل

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top