تازہ ترین
مسلم دنیا کے حکمران ہمارے دشمنوں کے سہولت کار ہیں، خواجہ آصف

مسلم دنیا کے حکمران ہمارے دشمنوں کے سہولت کار ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: (09 مارچ 2018) وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم ہمسائے ایک دوسرے سے بات کرنے کوتیارنہیں جب کہ مسلمان ممالک کے حکمران دشمنوں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں پرمظالم ہورہے ہیں، مگر مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، مسلم ہمسائے ایک دوسرے سے بات کرنے کو تیارنہیں، مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کوسامنے رکھ لیں، اس ساری صورتحال میں ہمارا دشمن سامنے ہے، ہمیں دشمن کے سہولت کاروں کوبھی تلاش کرنا ہوگا جب کہ ہمارے مسلمان ممالک کے حکمران دشمنوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کے مفادات کے لیے قربانیوں دیں، دنیا کومعلوم ہے کہ داعش کو کون لے کرآیا، ہم نے روس کے خلاف میڈ ان امریکا جہاد لڑا، سب کو پتہ ہے کہ داعش کے پیچھے کون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن جنگ میں شرکت نہیں کی، اور نہ ہی پراکسی نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ آج بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان پراکسی بن کرافغانستان میں ان کے مفادات کا تحفظ کرے اورپاکستان اب کسی اورکے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کارہیں، کسی سپر پاورکی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن ہو، جن کے پاس 43 فیصد افغان سرزمین ہے ان کو ہماری کیا ضرورت ہے، ایوان میں امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، کل کو ہم بھی نشانہ بن سکتے ہیں اور ہم ان کے نشانے پر ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا کہ وزیر خارجہ حقائق سے بے خبر ہیں ، محض تسلی دی جا رہی ہے ۔ گریٹر اسرائیل کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن شفقت محمود نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ ایک ناتجربہ کار نوجوان کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے ملکی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا،بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جاسکتا، ملیحہ لودھی

امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت نہیں ہو نے دیں گے

Comments are closed.

Scroll To Top