تازہ ترین
قومی اسمبلی اجلاس: فوجداری قانون (ترمیمی) بل سمیت کئی اہم قرارداد منظور

قومی اسمبلی اجلاس: فوجداری قانون (ترمیمی) بل سمیت کئی اہم قرارداد منظور

اسلام آباد: (13 فروری 2018) قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل دوہزار سترہ سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے آغاز پر ہی جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ لئے قرارداد پیش کی ۔

جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا، قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر عدم برداشت بڑہ گئی ہے ، بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے باعث انتہا پسندی بڑھ رہی ہے ۔محمد خان شیرانی نے کہا کہ ایسا کہنا غلط ہے کہ مذہب لڑائی کی وجہ ہے ،سلامتی کونسل کے پانچ رکن دنیا کے چوہدری بنے ہوئے ہیں جس کے باعث دنیا فلاحی نہیں سیکیورٹی اسٹیٹ بن چکی ہے ، ہمیں بین الاقوامی حالات کو دیکھتے ہوئے قومی پالیسی بنائی چاہئے ۔

اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے ایوان میں فوجداری قانون (ترمیمی) بل دو ہزار سترہ پیش کیا، جسے بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔

قومی اسمبلی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل دو ہزار سترہ متفقہ طور پر منظور کیا۔جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کے فارمولے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی ایوان میں بحث کی گئی ۔ نوید قمر نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک صرف پنجاب میں قرضے فراہم کر رہا ہے ، دیگر صوبوں کی عوام کو سزا نہ دی جائے۔جس پر وزیر مملکت رانا افضل نے کہا کہ بلوچستان میں بارہ اور کے پی میں اڑتالیس فیصد قرضے دیئے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں نئے زمینداروں کو زرعی بینک کی جانب سے قرضہ نہ دینا زیادتی ہے ۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

چار سالوں میں قومی ایئر لائن میں 18 طیارے شامل کئے گئے، پارلیمانی سیکریٹری قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے راؤ انوار کو طلب کرلیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top