تازہ ترین
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (21 جنوری 2019) قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز سمیت دس نکاتی ایجنڈا پر ایوان کی کارروائی چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی  اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر شدید احتجاج اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے سانحہ ساہیوال کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا امکان  ہے۔ اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز سمیت 10 نکاتی ایجنڈا پر ایوان کی کارروائی چلائی جائے گی۔

ملک بھر میں کم پریشر گیس، چترال کی دو یونین کونسلز کو بجلی کی عدم فراہمی کے توجہ دلاؤ نوٹس اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس، اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل اور ملک میں توانائی کی ابتر صورتحال اور حل پر بحث  ایجنڈا میں شامل  ہے۔

صدر مملکت کے پارلیمان سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

جبکہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو ایک مرتبہ پھر ٹف ٹائم بھی دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top