تازہ ترین
الیکشن کمیشن بیگم کلثوم نواز کے الیکشن ریٹرنز کا منتظر

الیکشن کمیشن بیگم کلثوم نواز کے الیکشن ریٹرنز کا منتظر

اسلام آباد: (22ستمبر،2017) الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز نہ جمع کرانے پر ان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے ایک سوبیس لاہور سے فتح پانے والی بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے ، کیونکہ بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز تاحال جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب میں کامیاب امیدوار کو الیکشن کےدس دن کے اندر الیکشن ریٹرنز جمع کرانے ہوتے ہیں،جس کے لئے فارم اٹھارہ اور انیس پر بیان حلفی جمع کرانا ہوتا ہے، تاہم ابھی تک کلثوم نواز کی جانب سے مذکورہ فارم جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ این اے ایک سو بیس کے سرکاری نتیجے کے مطابق کلثوم نواز 61 ہزار 745 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں تھیں جب کہ تحریک انصاف کی امیدورار یاسمین راشد 47 ہزار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا تناسب 39.42 فیصد رہا جب کہ حلقے میں 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹوں میں سے ایک لاکھ 26 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں۔ اب تک ان کی تین سرجریاں ہو چکی ہیں اور بیگم کلثوم نواز کا تیسرا آپریشن گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں کیا گیا۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

کلثوم نواز کی تاحیات نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بیگم کلثوم نواز وزیراعظم بن رہی ہیں نہ پارٹی سربراہ، مریم اورنگزیب

 

Comments are closed.

Scroll To Top