تازہ ترین
کراچی: تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل

کراچی: تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل

کراچی:(06 دسمبر 2018) کراچی میں تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کو اس کی بیوی نے تین بچوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے ۔ کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے مقتول کو اس کی بیوی نے 3 بچوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

تین دسمبر کو تلخ کلامی پر 40 سالہ عبدالستار کو اس کی بیوی حمیدہ نےتین کم عمر بچوں کے ساتھ مل کر تشدد کر کے موت کےگھاٹ اتار دیا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ الفلاح سوسائٹی سے 40 سالہ عبدالستار کی لاش ملی ہے، جس کے اسپتال پہنچنے پر پولیس کو بتایا گیا کہ حادثے کے باعث اس کا انتقال ہوا ہے تاہم پولیس نے اپنی تفتیش شروع کی تو عبدالستار کے جسم پرشدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔

ایس ایچ او الفلاح ندیم بیگ کے مطابق انہیں پہلے روز ہی سے عبدالستار کے قتل کا شبہ تھا۔مقتول کی بیوی حمیدہ کو حراست میں لیاگیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو 17 سالہ بیٹی، 15 سالہ اور 10 سالہ بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے مقتول کے گھر سے قتل میں استعمال ہونے والا بیلن اور بلا بھی برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: 16 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا

چارسدہ: سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top