تازہ ترین
مظفر آباد : مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

مظفر آباد : مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

مظفرآباد: (21 مارچ 2018) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے نو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی جہلم کے علاقے کھلانہ سے مسافر جیپ چکوٹھی آرہی تھی کہ دکھن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے 9 لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ پانچ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کنٹرول لائن کا دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں رضا کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جاں بحق ہونے والوں میں خورشید عباسی، گلزار، حیدر جان، اکبر حسین، سیدہ منظور، سیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق، بی بی جان جبکہ راجہ آفتاب، سید فیاض، ارسلان عمر، نذیر فاطمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جامشورو: نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

دولت پور: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ،15 زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top