تازہ ترین
عراق ،ایران سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور منایا جارہا ہے

عراق ،ایران سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: (21 ستمبر 2018 ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں یوم عاشور منایاجارہا ہے، عراق، ایران، شام اور فلسطین سمیت دُنیا بھر میں مجالس منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے مقدس شہروں خاص طور سے کربلائے معلی میں عزاداروں کے گریا و اشک غم اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی آوازوں اور یا حسین، یاعباس کے نعروں، حسینی چاہنے والوں کی رونے اور سر و سینہ پیٹنے اور گڑگڑانے کے ساتھ قیامت کا منظر بپا ہے۔karbala2

شام کے دارالحکومت دمشق کی سڑکوں پر شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے گئے ۔ ایران میں بھی کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے علاوہ افغانستان ، آذر بائیجان ، برطانیہ ، امریکا ، افریقا اور یورپی ممالک میں بھی کربلا کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔

karbala3

عاشورا وہ دن ہے جب حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں حق و باطل، علم و جہل، رضائے الٰہی اور خواہشات نفسانی کے درمیان حد فاصل قائم کرنے والی وہ عظیم و بے مثال قربانی پیش کی کہ محرم الحرام کی نسبت ہی امام عالی مقام سے ہوگئی۔ حضرت امام حسین  کی ذات اقدس اور ان کا مقصد شہادت اتنا بلند ہے کہ ضروری نہیں ہر ذہن ان فضائل، مراتب اور راہ خدا میں اس بے مثال قربانی کا احاطہ کرسکے، جو خاندان نبوت نے میدان کربلا میں پیش کی۔karbala4

یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکہ اور پیاسہ شہید کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھرمیں یوم عاشور کے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں

یوم عاشور پر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top