تازہ ترین
عظیم موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

عظیم موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

ویب ڈیسک:(13 فروری 2019) عظیم موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔

موسیقار روبن گھوش 1939ء کو عراق کے شہر بغداد میں پیدا ہوئے۔چھ سال کی عمر میں روبن گھوش اپنی فیملی کے ساتھ ڈھاکہ آ گئے۔انہوں کی کئی شہرہ آفاق گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔

موسیقار روبن گھوش کو60 کی دہائی میں اس وقت شہرت ملی جب احمد رشدی نے فلم چکوری، جہاں تم وہاں ہم اور پیسہ جیسی فلموں میں ان کے تربیت دیئے ہوئے گانے گائے۔

روبن گھوش کے مشہور گانوں میں روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا، سونا نا چاندی نہ کوئی محل جان من، کہاں ہو تم کو ڈھونڈ رہی ہیں یہ بہاریں یہ سماں سمیت کئی مشہور گانے شامل ہیں۔

موسیقار روبن گھوش نے 6 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ ان کی مشہور فلموں میں چکوری، تلاش، چاہت، آئینہ، امبر اور دوریاں شامل ہیں۔

موسیقار روبن گھوش نے فلم انڈسٹری کا معروف اداکارہ شبنم نے شادی کو 1996ء میں بنگلا دیش منتقل ہو گئے۔

روبن گھوش 13 فروری 2016ء کو 76 برس کی عمر میں ڈھاکہ انتقال کر گئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top