تازہ ترین
شدید دھند کے باعث ملتان، خانیوال موٹروے بند

شدید دھند کے باعث ملتان، خانیوال موٹروے بند

لاہور:(25 جنوری 2019) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر بعض مقامات شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان ،خانیوال موٹروے اور سکھر میں قومی شاہراہ بند کر دیا گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے تیس میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔پنجاب کے شہر لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان صادق آباد، چیچہ وطنی میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں ہپر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا ستعمال نہ کریں۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کالام میں پارہ منفی تیرہ ، اسکردو میں منفی بارہ تک گر گیا، برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top