تازہ ترین
ملتان: ڈاکٹر پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

ملتان: ڈاکٹر پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

ملتان: (14 مارچ 2019) ملتان نشتر اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے باوجود ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے آج بھی او پی ڈی بند کر دی جس سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

نشتر اسپتال کے پروفیسر وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود پر فائرنگ کا معاملہ 9 مارچ کو پیش آیا جس کے اگلے ہی دن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ڈاکٹرز کی جانب سے اس واقع پر احتجاج کیا گیا جو ملزم کی گرفتار کے باوجود بھی ختم نہیں ہو رہا ڈاکٹرز نے آج بھی احتجاجاً اسپتال کی او پی ڈی بند کردی جس سے مریض پریشان ہیں۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کئی دن سے ہڑتال کی ہوئی ہے چکر لگا کر تھک گئے ہیں اس طرح کی پریشان سے تنگ آ کر ہی شہری ڈاکٹر سے لڑتے ہیں ڈاکٹروں کو اپنی غلطی بھی ماننی چاہیے، ایک داکٹر زخمی ہے باقی ٹھیک ہیں تو وہ علاج کیوں نہیں کر رہے۔

نشتر اسپتال آئے مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہڑتال کو ختم کیا جائے تاکے بیماری سے پریشان افراد ہڑتال کے باعث مزید پریشان نہ ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top