تازہ ترین
ملتان:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،33گرفتار

ملتان:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،33گرفتار

ملتان:(13ستمبر،2017) ملتان میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور منشیات فروشوں سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاریوں اور چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر2 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

فورٹ عباس سے جعلی میجر گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top